بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر سوتے شوہر کو زندہ جلادیا

(آئی این این نیوز)

پاکپتن کے علاقے عارف والا میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو جلا کر مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ نے آشنا خادم کے ساتھ مل کر اس کمرے کو آگ لگا دی جہاں غفور اور اس کا دوست ظفر موجود تھے، آگ لگنے سے ملزمہ نجمہ کا شوہر غفور اور ظفر بری طرح جھلس گئے جس پر دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں غفور دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق ملزمہ نے پہلے نشہ آور چیز کھلا کر دونوں کو بے ہوش کیا، پھر کمرے کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔