بولنگ کوچ وقار یونس کے بولرز کو مشورے

(آئی این این نیوز)

بولنگ کوچ وقار یونس نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سے قبل بولرز کو مشورے دیے۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے  وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ بولنگ کرنے کا مشورہ دیا اور موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔

وقار یونس نے موسیٰ خان کو ہدایت کی کہ باڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کریں جس سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ خود پر اعتماد رکھیںم مضبوط بنیں تو کامیابی ملے گی۔