روہن نے نیہا سے شادی کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

(آئی این این نیوز)

رواں برس انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔

 شادی کے بعد گلوکارہ نیہا ککڑ گلوکار شوہر روہن پریت کے ہمراہ پہلی بار کپل شرما کے شو میں جلوہ گر ہوئیں۔

شو میں ایک سوال کے جواب میں نیہا کا کہنا تھا  کہ ہماری پہلی ملاقات چندی گڑھ میں گانا ’نیہا دا ویا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے سے میسج پر بات چیت کرنا شروع کی۔

نیہا نے بتایا کہ جب میں نے روہن سے کہا کہ مجھے اب شادی کرنی ہے مجھے صرف ریلیشن شپ نہیں رکھنا تو ان کا کہنا تھا کہ’ میں ابھی 25 سال کا ہوں میری ابھی کہا عمر ہے شادی کرنے کی ‘جس کے بعد پھر ہم نے بات کرنا چھوڑ دیا۔

ایک دن ہماری غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں روہن نے مجھے شادی کی پیشکش کردی۔

روہن پریت سے ان کی ایکس کالنگ گانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نیہا کا کہنا تھا کہ کیا ہوا میں نے ان فولو کروادیا تو انہوں نے گانا بنالیا۔

نیہا کا  ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ میں اپنے میوزک کی قسم کھاکر کہتی ہوں کہ میں نے گانا نیہا دا ویا روہن پریت سے ملنے سے پہلے بنایا تھا۔