اداکارہ گوہر خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

(آئی این این نیوز)

بگ باس سیزن 7 کی فاتح بھارتی اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

گزشتہ روز کرسمس کے تہوار کے موقع پر اداکارہ گوہر خان کا ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ نکاح ہوا اور دونوں ہی اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دیے۔

گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زید دربار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’قبول ہے’ لکھا۔

فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا

نکاح کے موقع پر گوہر خان نے سفید اور گولڈ رنگ کا عروسی جوڑا ملبوس کیا ہوا تھا جب کہ زید دربار نے بھی ان کے لباس سے میچ کرتی شیروانی زیب تن کی تھی۔

اداکارہ گوہر خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے سے ہو گیا تھا اور مداحوں کی جانب سے ان کی ہلدی اور مہندی کی تقریب کی تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا۔