شادی کی پیشکش کرنے والی لڑکی کو شہزاد رائے نے کیا جواب دیا؟

(آئی این این نیوز)

پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے آج بھی سدا بہار نظر آتے ہیں اور  اسی وجہ سے لوگ ان سے بے حد متاثر بھی ہوتے ہیں۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک لڑکی نے شہزار رائے کو شادی کی پیشکش کر ڈالی جس پر گلوکار نے بھی انہیں مزاحیہ جواب دیا۔

حیا بخاری نامی صارف نے گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی شہزاد رائے کو مجھ سے شادی کرنے کے لیے راضی کرے، میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں کبھی بھی ان کی اسکن کیئر کی چیزیں استعمال نہیں کروں گی’۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لڑکی کو جواب دیا کہ ‘وہ انہیں شادی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے’۔

واضح رہے کہ سدا بہار دکھنے والے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔