حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے: فواد چوہدری

(آئی این این نیوز)

وفاقی وزیر  برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کی پارٹی میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے، یہ سلسلہ یہیں تک نہیں رُکے گا بلکہ یہ ن لیگ تک جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں لیکن ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔