‘سینیٹ اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں،استعفےدیےتو معاملات دھرے رہ جائینگے’

(آئی این این نیوز)

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) والے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں۔

 سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کا جہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم مردم شماری کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کرے گی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ  سینیٹ اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، استعفے دے دیے تو معاملات دھرے رہ جائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم والے احتجاج کرناچاہتے ہیں تو پہلےاستعفیٰ دیں، ہم سب ساتھ ہیں اور نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔