ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے 97265 ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1878 ڈالر فی اونس ہے۔