’(ن) لیگی ارکان استعفے دینےکیلیے اسمبلی آئیں، واپسی کا کرایہ ہم دیں گے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگی ارکان استعفے دینے کے لیے قومی فردوس عاشق اعوان آئیں، واپسی کا کرایہ ہم دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام مریم نواز، بلاول اور مولانا کی چال بازیوں سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بکھرتا شیرازہ مریم نواز کے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں، وہ لوٹی گئی دولت کو جاتا دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  قومی دولت لوٹنے والوں احتساب ہو کر رہے گا، (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی استعفے دینےکے لیے قومی اسمبلی آئیں، واپسی کا کرایہ ہم دیں گے۔