پاکستان: کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سےمزید 63 افراد انتقال کرگئے اور 1700 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30666 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1776 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.9 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9992 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 75085 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39599 ہے۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1602 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 425494 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 212093 ہوگئی ہے جب کہ 3502 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 136669 ہے اور 3959 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18099 اور ہلاکتیں 182 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57746 اور 1617 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8235 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 219 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4853 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37390 ہے اور اب تک 412 مریض انتقال کرچکے ہیں۔