بلوچستان : سینیٹ کی خالی نشست پر دو امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر  ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے جب کہ صرف دو خاتون امیدوار نے صوبائی الیکشن کمشنرکے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے صرف دو خواتین امیدوار مسسز ریٹا کماری اور نصرت شاہین نے صوبائی الیکشن کمشنر کوئٹہ محمد رازق نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کو جب کہ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کو نمٹانے کی حتمی تاریخ 6 جنوری کو ہوگی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 7 جنوری کو جاری کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 8 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

بلوچستان سے سینٹر کلثوم پروین کی وفات کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 14 جنوری کو بلوچستان اسمبلی میں منعقد ہوگا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرنگ آفیسر ہوں گے ۔