ٹکراؤ کی صورتحال کے باعث کوشش آگے نہ بڑھ سکی، علی درانی

(آئی این این نیوز)

مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل محمد علی درانی کہتے ہیں کہ انتظامی، سیاسی اور معاشی بحران میں ہر طبقےکو ساتھ لےکر چلنےکی کوشش کی تھی، ٹکراؤ کی صورتحال کے باعث کوشش آگے نہ بڑھ سکی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو میں نئی حکمت عملی سامنے لےکرآئیں گے، ریاست کواس ڈائیلاگ کوآگے بڑھانےکےلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد علی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔