سینیٹ انتخابات سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

(آئی این این نیوز)

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربرہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 4 جنوری کو ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیٰ آفریدی  شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

ریفرنس میں صدر مملکت نے سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹ، شو آف ہینڈز کے معاملے پرسپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے جو آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کیلئے ہے۔