سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے یا نہیں؟ ن لیگ نے اجلاس طلب کرلیا

(آئی این این نیوز)

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یانہ لینےکا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس بلالیا۔ 

پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ، سعد رفیق ، پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ، پرویز رشید،رانا تنویر اور خرم دستگیر شریک ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کی رائے سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا اور نواز شریف جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 2 جنوری کے اجلاس میں رکھا جائےگا۔