ملک میں سونےکی قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 100 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 550 روپے  ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر میں  85 روپےکا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا  97 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1878ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔