خواجہ آصف کی گرفتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں: شبلی فراز

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر حکومت کو بری الذمہ قرار دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ گفتگو کرتےہوئے شبلی فراز نے کہا کہ  یہ قانونی معاملات ہیں کہ کسے گرفتار کرنا ہے، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ادارے حکومت سے پوچھ کر کسی کو گرفتار نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج تک کوئی سچ نہیں بولا، ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا۔