وزارت پیٹرولیم اور ندیم بابر نے غلط اعدادو شمار سےکابینہ اور عوام کو گمراہ کردیا

(آئی این این نیوز)

وزارت پیٹرولیم اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے پھر کابینہ اور عوام کو گمراہ کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ میں حقائق سامنے لائے گئے جن کے مطابق سارا سال (ن) لیگ کے طویل مدتی معاہدوں کو مہنگا کہہ کر اسپاٹ قیمتوں پرسستی گیس خریدنے کا کریڈٹ لیتے رہے۔

تاہم جب دیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے ان سردیوں میں (ن) لیگ کے طویل المدتی معاہدوں سے بہت مہنگی گیس خریدی تو قیمت کم دکھانے کے لیے (ن) لیگ کے طویل مدتی معاہدوں کو بھی اوسط قیمت میں شامل کردیا۔