قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل گئی ہے مگر اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا وائرس پر سیاست کرنا المیہ ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعرو ں سے نہیں ہوتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔

 آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔