چین کا اینٹی کورونا ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربے کا دعویٰ

بیجنگ ( آ ئی این این
نیوز) کورونا وائرس سے مکمل نجات کیلئے کئی ممالک ویکسین کی تیاری اور اس کو جلد از جلد لانچ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، ایسے میں چین  کی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نہ صرف اینٹی کورونا ویکسین تیار کر لی ہےبلکہ بندروں پر اسکا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔

کورونا کو قابو کرنا ہے تو ویکسین ہر حال میں بنانا ہو گی، حکومتی کوششوں کے علاوہ دنیا بھر کی دوا ساز کمپنیاں بھی ویکسین بنانے اور اسے لانچ کرنے میں سبقت لے جانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

چین  کی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نہ صرف اینٹی کورونا ویکسین تیار کر لی ہے بلکہ بندروں پر اسکا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ ویکسین دینے کےبعد بندروں میں کورونا وائرس داخل کیا گیا، تو کووڈ نائنٹین کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ بغیر ویکسین دیے، وائرس داخل کرنے پر بندر بیمار پڑ گئے اور ان میں سے کچھ کی موت واقع ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ممالک نے انسانوں پربھی ویکسین کے تجربات شروع کر دیے ہیں لیکن اب تک ان تجربات کے نتائج سامنے نہیں آئے۔