پشاور میں پارٹی ڈانسر صبا گل کو قتل کردیا گیا

پشاور: 

خزانہ کے علاقے میں پارٹی ڈانسر صبا گل کو قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینکی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں مقامی پارٹی ڈانسر صبا گل کو قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینکی دی گئی جس کے بعد قمر نامی ملزم آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایک خاتون نے صبا گل کو پارٹی کے بہانے ملوایا، اور ہم نے اس خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ قاتل نے روٹھی بیوی کو نہ منانے پر اپنے سالے کی گرل فرینڈ کو قتل کیا۔