پنجاب، کے پی اور کشمیر میں کل سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی

(آئی این این نیوز)

پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کل سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار سے سلسلہ منگل تک بارش برسائے گا۔

پنجاب میں لاہور، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور فیصل آباد سمیت اکثر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سوات اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح بھی ریکارڈ سردی نوٹ کی گئی اور درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔