پاکستان میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کر گئے

(آئی این این نیوز)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2184 افراد کورونا کی تصدیق بھی ہوئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح مثبیت کیسز کی شرح 2.1 فیصد جبکہ مثبت کیسز کی شرخ 5.81 فیصد رہی، 82 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 2184 نئے کیسز سامنے آئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10258 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 84362 تک جا پہنچے ہیں جس میں سے فعال فعال کیسز کی تعداد 35130 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1745 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 438974 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 216632 ہوگئی ہے جب کہ 3582 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 139341 ہے اور 4085 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18181 اور ہلاکتیں 184 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59023 اور 1661 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8303 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 224 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4862 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38020 ہے اور اب تک 421 مریض انتقال کر چکے ہیں۔