پی آئی اے نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کےلئے منصوبہ بندی کر لی

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ائیرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے لیے سلاٹ مختص کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی۔

پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔