اپنی شادیوں سے متعلق نادیہ خان کی وضاحت

(آئی این این نیوز)

دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر وضاحت پیش کردی ۔

گزشتہ روز میزبان نادیہ خان کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق تصاویر مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریف اور نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا صارف نےنادیہ خان کی پوسٹ پر ان  سے سوال کیا کہ ’مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کی یہ کونسے نمبر کی شادی ہے؟

نادیہ خان کی جانب سے صارف کے سوال پر جواب دیا گیا کہ’کیان میرا گود لیا بیٹا ہے اور یہ میری دوسری شادی ہے۔‘