اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلیے ہے جو میں نہیں دوں گا، وزیراعظم

(آئی این این نیوز)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) فارغ ہوچکی، اپنی موت آپ مررہی ہے۔

وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلیے ہے جو نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے، تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں، نئےسال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے پر توجہ ہوگی۔