نئے سال کے پہلے کاروباری روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

(آئی این این نیوز)

رپورٹ:آصف رضا

نئے سال کے پہلے کاروباری روز  ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے روز ڈالر کی قدر 160 روپے سے زائد بھی رہی البتہ کاروبار کا اختتام چودہ پیسے اضافے سے 159 روپے 97 پیسے پر ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 160 روپے 20 پیسے ہے۔