اداکارہ علیزے شاہ نے نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا

پاکستان کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام شئیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹآگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وو اداکار نعمان سمیع کے ساتھ موجود ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ نے نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ  ’میں اپنی خوش قسمتی پر یقین نہیں کرسکتی کہ مجھے آپ جیسا بہترین دوست ملا۔‘

گزشتہ روز اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ تھی جس کے موقع پر علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اداکار کی سالگرہ کی ایک تصویر شیئر کی۔

علیزے شاہ نے لکھا کہ ٓپ میری زندگی کو ہر دن خاص بناتے ہیں۔

علیزے نے مزید کہ میری زندگی کے سب سے پیارے شخص کو سالگرہ مبارک ہو، آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔

علیزے شاہ کی پوسٹ پر نعمان نے کمنٹ کیا کہ میری زندگی میں آپ کے ساتھ نے مجھے خوش قسمت بنا دیا ہے۔

اداکارنعمان نے بتایا کہ کل رات سالگرہ کے حیرت انگیز سرپرائز کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

یاد رہے کہ  علیزے شاہ سوشل میڈیا پر نعمان سمیع سے اظہارِ محبت پہلے کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟

علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ منائی گئی جس میں اداکارہ علیزے شاہ نے شرکت کی تھی۔