دیپیکا کے پاس مہنگی ترین چیزیں کونسی ہیں؟

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ دیپیکا پڈوکون آج اپنی 35 ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر مداحوں اور دیگر بالی وڈ شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دیپیکا کا شمار بالی ووڈ میں بھاری بھرکم معاوضہ لینے والے اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور اپنے معاوضے کی طرح انہوں نے اپنے استعمال کے لیے جو چیزیں رکھی ہیں ان کی قیمت بھی کچھ کم نہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ دیپیکا کے مہنگا ترین کیا کچھ ہے؟

مہنگی ترین گاڑی

فوٹو:بشکریہ یوراسٹوری

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون ایس 500 مرسڈیذ کی مالکن ہیں جس کی مالیت شوروم میں تقریباً ایک کروڑ 94 لاکھ بھارتی روپے تھی لیکن اداکارہ کی جانب سے کسٹمائزیشن کے بعد اب اس کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے جو لگ بھگ پاکستان میں اس کی دگنی قیمت ہے۔

قیمتی زیورات

دیپیکا کے پاس موجود زیورات اور ان کی قیمتیں بھی مداحوں کو دنگ کردینے کے لیے کافی ہیں۔

اداکارہ کے پاس موجود ایمرالڈ لگی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت 2 کروڑبھارتی روپےہے۔

فوٹو:بشکریہ ٹائمزناؤنیوز

مختلف مواقعے پر دیپیکا کو گولڈن رنگ کا خوبصورت بریسلیٹ پہنے دیکھا گیا ہے جس کی قیمت 4لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اداکارہ کا قیمتی  ڈائمنڈ منگل سوتھر بھی ان کے پاس موجود قیمتی اور مہنگی ترین اشیاء میں سے ایک ہے۔

فائل:فوٹو

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 2010 میں 33منزلہ عمارت کی 26 ویں منزل پر فلیٹ بھی خریدا جو 16 کروڑ  بھارتی روپے کا ہے۔

مہنگے ترین بیگ

اداکارہ کے پاس موجود برانڈڈ بیگس کی قیمت بھی مداحوں کو حیران کردینے والی ہے۔

فوٹو:بشکریہ ٹائمزناؤنیوز

دیپیکا کے پاس 8 لاکھ بھارتی روپے کا ہرمس برکن بیگ بھی ہے جب کہ ان کے پاس موجود چینل ڈیوویل ٹوٹ بیگ کی قیمت 2.9 لاکھ بھارتی روپے ہے۔