پالتو کتے کے ذریعے حیرت انگیز فن پارے تخلیق کرنیوالی خاتون آرٹسٹ

(آئی این این نیوز)

دنیا میں فن کی کمی نہیں لیکن بات کی جائے  وان گو کی ’اسٹیری نائٹ‘ پینٹنگ کی تو ذہن میں پہلا لفظ حیرت انگیز یا دلکش شاہکار کا آتا ہے۔

لیکن کیا آپ کبھی تصور کرسکتے ہیں کہ کہ اگر ان مشہور پینٹنگز میں حقیقی طور پر پالتو کتے کو شامل کردیا جائے تو یہ پینٹنگ کیسے دکھیں گی۔

اگر آپ تصور نہیں کرسکتے تو تو آئیے ہم آپ کو اس کی جیتی جاگتی مثال دکھا دیتے ہیں ۔

ایلیزا نامی آرٹسٹ مشہور فن پاروں کی دوبارہ تخلیق کے ذریعے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔

اس تخلیق نو میں جو چیز سب سے حیرت انگیز ہے وہ ایلیزا کا فن پاروں میں فن نامی کتے کو شامل کرنا ہے۔

ایلیزا اپنا تمام تخلیقی ورک اصل پینٹنگ کے ہمراہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ایلیزا کے کام کو کافی سراہا جارہا ہے۔