معروف فلم ڈائریکٹر نے اپنی نئی نویلی دلہن کی پہلی جھلک دکھلادی

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے اپنی نئی نویلی دلہن کی پہلی جھلک دکھلادی۔

گزشتہ روز علی عباس ظفر نے اہلیہ کے ہاتھ پکڑے تصویر پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ بسم اللہ لکھا تھا۔

ہدایت کار کی جانب سے شادی کے اس اعلان کےبعد مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق علی ظفر کی اہلیہ کا نام الیسیا ہے اور وہ ایرانی نژاد فرانسیسی شہری ہیں۔

بالی وڈ ڈائریکٹر نے 30 افراد پر مشتمل بارات لیکر بھارتی شہر دہرہ دون پہنچے جہاں نکاح کی سادہ سی تقریب کے بعد وہ اپنی دلہن لے کر آئے۔

اب ہدایت کار نے اپنی نئی نویلی دلہن کی پہلی جھلک دکھلادی ہے اور ساتھ ہی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

خیال رہے کہ ہدایت کار علی ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔