معروف بھارتی نغمہ نگار کورونا کے باعث چل بسے

(آئی این این نیوز)

بھارت کی مقامی فلم نگری کے معروف نغمہ نگار انیل پنچورن کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

گزشتہ دنوں نغمہ نگار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور سانس کی تکلیف کے باعث انہیں بھارتی ریاست کیرالا کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

55 سالہ نغمہ نکار کو کورونا کے علاج کے دوان ہی دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی نغمہ نگار کی اچانک موت پر پوری انڈسٹری صدمے سے دوچار ہوگئی اور کئی اداکاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انیل پنچورن نے متعدد فلموں کیلئے گیت لکھے جو بہت مشہور ہوئے ہیں جبکہ کئی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔