بھارتی اداکار عامر خان پر تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ اداکار عامرخان کو ماسک پہنے بغیر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اب ماسک ہم سب کی زندگیوں کا ایک اہم جُز سمجھا جاتا ہے اور ماسک کے بغیر گھر سے نکلنا ہماری صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا پھیلا ہوا ہے اور بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔

اب حال ہی میں بالی وڈ اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بغیر ماسک کے بچوں کے ساتھ باہر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر خان پر تنقید کے تیر برسائے جارہے ہیں کہ انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔

—اسکرین گریب

عامر خان کی ویڈیو پر بھارتی اداکارہ کیشور مرچنٹ نے تبصرہ کیا کہ ‘ان میں سے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا، کیوں؟’

کیشور مرچنٹ کے تبصرے کے بعد دیگر صارفین کی جانب سے اداکار عامر خان کو ماسک نہ پہننے پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کی جانے لگی۔