’لواحقین میتوں کو دفنانا چاہ رہےہیں، کچھ اور لوگ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں‘

(آئی این این نیوز)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سانحہ مچھ پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ چیئرمین ہزارہ پارٹی عبدالخالق ہزارہ کے بیان سے ساری بات واضح ہو گئی ہے کہ لواحقین دوسرے دن سے میتوں کو دفنانا چاہ رہےہیں، کچھ اور لوگ ہیں جو اس پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں مچھ سانحے کے متاثرہ خاندان وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک تدفین نہ کرنے کے مطالبے پر قائم  ہیں اور منفی دس ڈگری کی سردی میں دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔