شنیرا اکرم، کورونا سے جنگ میں ہمیں اپنا کردار بھی ادا کرنا ہے

کورونا وائرس کے حوالے سے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ عوام ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نہ سائنسدان ، نہ ڈاکٹر اور نہ ہی سیاستدان، اگر اس وائرس کو کوئی پھیلنے سے روک سکتا ہے تو وہ خود عوام ہیں۔

Shaniera Akram

@iamShaniera

Scientists, doctors and politicians cannot stop the virus from spreading. People are the only ones who can. We cant leave this all up to them. We need to play our part too!

106 people are talking about this

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ گھروں پر رہیں تاکہ کورونا وائرس کو شکست دی جاسکے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب سائنسدانوں، ڈاکٹروں یا سیاستدانوں پر نہیں چھوڑ سکتے بلکہ کورونا سے جنگ میں ہمیں اپنا کردار بھی ادا کرنا ہے۔

اہلیہ شنیرا اکرم نے تمام لوگوں سے کہا کہ وہ کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے بہت سے ممالک اس وبا کی وجہ سے پریشان ہے۔