‘گدو میں 11:41 بجے فالٹ پیدا ہوا’، بجلی بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری

ترجمان پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور  ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں اور دیہات میں اس وقت بجلی معطل ہے ۔

ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔