پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول اور فضل الرحمان مالاکنڈ پہنچ گئے

(آئی این این نیوز)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے بٹ خیلہ مالاکنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مالا کنڈ پہنچ گئے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نمائندگی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کریں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، ہم ساتھ مل کرکٹھ پتلی راج کا خاتمہ کریں گے۔