براڈ شیٹ کے سربراہ نے لیگی رہنماؤں کو بے نقاب کردیا: مشیر داخلہ

(آئی این این نیوز)

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے  اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ براڈشیٹ کے سربراہ نے ن لیگ کے رہنماؤں کو بے نقاب کیا اور مریم نواز کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈشیٹ میں نواز شریف کی بریت کا دعویٰ کیا گیا جسے براڈشیٹ نے اسے جھوٹ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن عدالت کا فیصلہ پڑھے بغیر ہی بیانیہ کھڑا کیاگیا، ن لیگ والے سمجھتے ہیں کہ پٹواری رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو ہی کرپشن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے انٹرویو میں اثاثے برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، براڈ شیٹ کے عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا۔