وزارتوں کی کارکردگی جانچنےکیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح

(آئی این این نیوز)

وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اشتراک سے یہ پورٹل قائم کیا ہے۔

اسلام آباد میں پورٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران  خان کے معان خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کو ہم نے پچھلےسال 11 وزارتوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا تھا۔

شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے تمام 40 وزارتوں میں پورٹل متعارف کروانے کا کہا ہے، حکومت کا کام لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے،ہمارا ذہن سرکاری افسران کا نہیں بلکہ لوگوں کے فائدے کا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام کام کرنا نہایت آسان ہوگیا ہے،پرفارمنس ایگریمنٹ ایک ٹول کی طرح کام کرے گا،تمام سیکرٹری اور بیوروکریسی اس میں شامل ہوگی، ہر ایک وزارت کا ٹارگٹ پورٹل میں ڈالا گیا ہے، وزارتوں کو پتا ہوگا کہ کس وزارت نے کتنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔