’اے بھائی ادھر آؤ’! شاہد آفریدی کے ساتھ ائیرپورٹ پر دلچسپ واقعہ

(آئی این این نیوز)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفری کو کون نہیں جانتا اور ملک کا بچہ بچہ ان کا فین ہے لیکن ائیرپورٹ پر شاہد آفریدی کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور دیسی آنٹی کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپر بیٹیوں کے ہمراہ کھڑی ایک خاتون شاہد آفریدی کو نہیں پہچانتیں۔

خاتون نے شاہد آفریدی کو آواز دی اور کہا کہ ’اے بھائی ! ادھر آؤ بیٹا، لڑکیاں کہہ رہی ہیں تم شاہد آفریدی ہو‘؟  اسپر شاہد آفریدی کی جانب سے ہاں کہنے پر خاتون نے کہا کہ چلیں تصویر لے لیں۔

شاہد آفریدی نے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

مداحوں کی جانب سے ویڈیو  کو پسند کیے جانے کے ساتھ  دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔