غریب ممالک کوکورونا ویکسین کی فراہمی فروری سے شروع ہونےکا امکان

(آئی این این نیوز)

عالمی ادارہ صحت کےتعاون سے غریب ممالک کوکورونا ویکسین فراہم کرنےکاعمل فروری میں شروع ہونےکاامکان ہے۔

’کوویکس‘ پروگرام کےتحت اقوام متحدہ نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کو آرڈر دگنے کردیے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس سال اجتماعی قوت مدافعت حاصل ہونےکا امکان رد کردیاہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک سال میں ویکسین کی تیاری خوش آئند ہے لیکن اب منزل دور ہے۔

دوسری جانب  فلسطین نے ویکسین کے لیے روسی کمپنی سمیت چار اداروں سے رابطہ کرلیا ہے۔