رکن کے پی اسمبلی فیصل زمان کی گرفتاری سے اسپیکر کو آگاہ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال

(آئی این این نیوز)

محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ نے قتل کیس میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر کے پی اسمبلی کو آگاہ کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ نے ڈی آئی جی سٹی ڈی کومراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق فیصل زمان کی گرفتاری کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کو آگاہ کیا جائے، سیاسی شخصیت طاہر اقبال اور اسکے دوست گلنواز کے قتل پر سی ٹی ڈی ہزارہ میں نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تفتیش کے دوران ایم پی اے فیصل زمان پر بھی الزام سامنے آیا۔

مراسلے کے مطابق عدالت نے ملزم ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت منسوخ کردی جس پر فیصل زمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کی گرفتاری سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے۔