سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ویمن کرکٹرز کو آن لان لیکچر دیا

(آ ئی این این نیوز)

 کراچی  سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ویمن کرکٹرز کو آن لان لیکچر دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے قومی بلے بازوں کو گر سکھائے۔

وسیم اکرم نے قومی ویمن کرکٹرز کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے تجربات اور مفید  مشوروں سے نوازا۔ سیشن میں خواتین ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز خان ، کپتان بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑی شریک ہوئیں ۔

دوسری طرف سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے قومی کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دنیا سے  مقابلہ کرنا ہے تو فٹنس پر سمجھوتہ نہ کرنا۔ کیرئیر کے دوران میرا فٹ ورک درست نہیں تھا جسے باب وولمر  نے ٹھیک کرایا۔ انہوں نے کہا بابراعظم کا کریز پر توازن برقرار رکھنا انہیں منفرد بیٹسمین بناتا ہ