براڈ شیٹ کی چارج شیٹ خوشامدیوں کی آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے: فردوس عاشق

(آئی این این نیوز)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے براڈ شیٹ کی چارج شیٹ خوشامدیوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

داتا دربار پناہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو  میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی مثال ان بلیوں جیسی ہے جو مشکل اوقات میں بچوں کو پاؤں تلے لے لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا فضل الرحمان اپنی توپوں کا رخ مودی کی بجائے اسلام آباد کی طرف کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  پنجاب میں باریاں لگا کر نحوست مسلط رکھی گئی، (ن) لیگ والے چوری اور سینہ زوری بھی کر رہے ہیں۔