برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

(آئی این این نیوز)

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کا کہنا تھا بھارت کشمیر کی آبادی کی ہئیت بدل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

ارکان نے کہا کہ عالمی اداروں، حکومتوں اور لیڈرز بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکنے کے اقدامات کریں۔