کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے یہ کس بھارتی اداکار کا بچپن ہے؟

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی 78 سالہ پرانی بچپن کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

گزشتہ روز امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بچپن اور حالیہ تصویر ایک ساتھ شیئر کی۔

بچپن اور حالیہ دونوں تصاویر میں امیتابھ بچن کو ایک ہی انداز میں کیپ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی وڈ اداکار نےشیئر کی گئی تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن بھی درج کیا۔

کیپشن میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ ٹوپی (کیپ ) کا اسٹائل آج بھی ایک جیساہے، صرف 78 سال شامل کرلیں، آنکھوں، چشمہ،کچھ بال اور۔۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر بچپن اور حالیہ تصویر کی تاریخ  1942 سے 2020 بھی درج کی گئی ہے۔

بالی وڈ اداکار کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد چند ہی منٹوں میں پوسٹ کو ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا گیا۔

امیتابھ کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اس وقت مقبول بھارتی کوئز شو کون بنے گا کروڑپتی کے 12 ویں سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔