جاوید میاں داد کا فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ

(آئی این این نیوز)

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اورعظیم بیٹسمین جاوید میانداد نےفکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان قانون بنوائیں اور فکسنگ کا جرم کرنے والے کرکٹرز کو پھانسی دلوائیں جبکہ کھلاڑی کےساتھ بکیز کو بھی پھانسی دی جائے۔ سلیم ملک،عطاالرحمان اور دیگر کرکٹرز نےچند پیسوں کیلیےملک بیچا۔