آرمی چیف کا پرویزمشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

(آئی این این نیوز)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے،اللہ پاک سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف انتقال ہوگیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں جن کا آج انتقال ہوا۔

پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔