پاکستان میں کورونا نے مزید 45 جانیں لے لیں

(آئی این این نیوز)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے آج بھی مزید 45 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2432 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42422 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2432 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 45 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10908 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 16970 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33763 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2793 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 472099 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 233396 ہوگئی ہے جب کہ 3769 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 148488 ہے اور 4387 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18537 اور ہلاکتیں 190 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62996 اور 1773 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8583 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 238 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39888 ہے اور اب تک 450 مریض انتقال کر چکے ہیں۔