پی بی 20 پشین پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلیے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد

(آئی این این نیوز)

الیکشن کمیشن نے پی بی 20 پشین تھری پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی بی 20 پشین میں ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے جاری مقررہ شیڈول پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پشین میں ضمنی انتخاب کے باقی مراحل طے شدہ  شیڈول کے مطابق انجام دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضمنی الیکشن بروقت منعقد کرائے جائیں گے۔

صوبائی حکومت نےکورونا، امن وامان کی صورتحال اور سرد موسم کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی۔