حیدرآباد: شادی شدہ خاتون ماں سمیت اغوا

(آئی این این نیوز)

سکھر کی شادی شدہ خاتون کو والدہ سمیت حیدرآباد سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

سکھر کی رہاشی خاتون زیب بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ آٹو بھان روڈ کے گیسٹ ہاؤس سے اس کی شادی شدہ بہن اور والدہ کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق ان کی والدہ اور بہن ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے حیدرآباد پہنچی تھیں۔

خاتون نےبتایا کہ ایک سال قبل ان کی بہن کی میرپور خاص کے ایک شہری سے شادی ہوئی تھی، بہن اور بہنوئی کے درمیان بچی کی حوالگی کا کیس چل رہا تھا، مغوی بہن اور والدہ کی زندگی کو خطرہ ہے۔

دوسری طرف ایس ایچ او حسین آباد کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون اور ماں کا اغواء گھریلو تنازع ہے، بازیابی کی کوشش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ورثاء نے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کرائی چاہیں تو اغواء کا مقدمہ درج کرا سکتے ہیں۔